• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ایک اور مسجد پر مندر کا دعویٰ، ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریست اتر پردیش کے مسلم اکثریتی شہر سمبھل میں انتہا پسندوں نے جامع مسجد کی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ کردیا۔ 

سمبھل سے بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں مسجد کے سروے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج، توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ان افراد کی شناخت نعمان، بلال اور نعیم کے ناموں سے ہوئی۔ جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 24 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مسلمان خواتین سمیت 20 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں کشیدگی بڑھنے پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے علاوہ اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل عدالت میں درخواست گزار نے مسجد کی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ جمع کروایا تھا۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ مغل حکمراں بابر نے مندر گرا کر مسجد بنائی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید