لاہور(نمائندہ جنگ) سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کو ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے پولیس افسران کو دھمکانے پر عابد باکسر، مسلح گارڈز اور ملازمین کو رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم عابد باکسر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسکا موبائل نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔