مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی اہم ایونٹ ہے، قوم جس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
لاہور میں رانا ثناء اللّٰہ کی زیر صدارت تنظیمی عہدیداران کا اجلاس ہوا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کا جلسہ ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی اہم ترین ایونٹ ہے، قوم اُن کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مینار پاکستان پر نواز شریف کا خطاب پاکستان کے مستقبل کی نوید ہوگا۔