نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ 18 اکتوبر کو کنیکٹیویٹی ان اوپن گلوبل کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ کو فورم میں شرکت کی دعوت چین کے صدر شی جن پنگ نے دی ہے۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چین میں سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔
انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔