ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایرانی ڈائریکٹر اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ایران کے فلم ڈائریکٹر اور اہلیہ کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایرانی فلم ڈائریکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکی ملنے کی شکایت کی تھی۔