ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں جہاں ان کی حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور حماس کی طرف سے شروع کیے گئے’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کاروں کے اہداف مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔
ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دوحہ میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران غزہ میں پانی، خوراک اورادوایات کی سپلائی بند کرنے پر اظہار افسوس کیا گیا۔
اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔