پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران گاڑی سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق مراد سعید کی گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران 2 گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔
ایس پی ارشد خان کے مطابق ایک گاڑی مراد سعید کے نام پر جبکہ دوسری گاڑی مراد سعید کے برادرِ نسبتی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ایس پی ورسک کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی گاڑی سے بغیر لائسنس پستول اور کارتوس جبکہ دوسری گاڑی سے 2 کلاشنکوف اور 7 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا ہے کہ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم بھی موجود تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی واقعات پر مراد سعید کے خلاف مقدمات درج ہیں۔