مسلم لیگ ن کے صدر ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام اور کارکنوں کا جذبہ بتا رہا ہے آنے والا دور ن لیگ کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا عوام کے دکھوں کا علاج صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔