سوات (نمائندہ جنگ) سوات میں کبل پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید گھر پر چھاپہ مارا لیکن ان کی عدم موجودگی پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو مطلوب مراد سعید کے گھر میں گزشتہ رات چھاپہ مارا گیا،پولیس ٹیم کے ساتھ خواتین پولیس اہلکاربھی شامل تھیں۔ تاہم مرادسعید گھر میں موجود نہ ہونے پر گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔ اس سے قبل بھی پشاور میں پولیس نے مرادسعید کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا لیکن وہ چھاپے سے قبل ہی نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔