• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم موجاں ای موجاں کی کاسٹ کی دربار صاحب کرتارپور آمد

بھارتی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کی کاسٹ میں شامل فنکار دربار صاحب کرتارپور پہنچے، پاکستانی فلم ڈائریکٹر سید نور، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور شیخ عابد رشید نے بھارتی فنکاروں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔

اداکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں، جمی شرما اور تنوں گریوال کو سید نور، افتخار ٹھاکر اور ناصر چنیوٹی نے پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔ 

پاکستانی فنکاروں کے پرستاروں اور یاتریوں نے بھی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتاپور میں ماتھا ٹیکا اور لنگر بھی کھایا۔ کرتارپور کے دورے کے دوران پاکستانی اور بھارتی فنکار بہت خوش دکھائی دیے۔ 

اس موقع پر فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ دونوں ملکوں کو پنجابی فلم انڈسٹری کے لیے مشترکہ فلمسازی کرنی ہوگی۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ 

اداکار گپی گریوال نے کہا کہ پاکستانیوں سے مل کر بہت اچھا لگتا ہے بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملوں گا۔ آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید اور تیمور مرزا نے بھی اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید