• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے وسطی ایشیاء اور چین تک رسائی روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان نے بھارت کے اس الزام کو غلط تاثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ وہ نئی دہلی کی وسطی ایشیا اور چین تک رسائی کو روک رہا ہے۔دفتر خارجہ کے اعلیٰ ذرائع نے کہا کہ یہ حقائق مسخ کرکے بعض دوست ممالک کی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خود اس صورتحال کا ذمہ دار ہے۔ بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے وسطی ایشیا اور چین تک بھارت کی زمینی رسائی کو روکنے کے لیے کنیکٹیویٹی پروجیکٹس کے لیے مشکوک حالات قائم کرنے پر پاکستان پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ رابطے کے اقدامات مشاورتی، شفاف اور شراکتی ہونے چاہئیں۔
ملک بھر سے سے مزید