سرگودھا(نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورکشاپ کے کوآرڈی نیٹر ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد سرور کے مطابق یہ تربیت یونیورسٹی اساتذہ کی استعداد کار کو بہتر بنانےکیلئے مفید ثابت ہو گی۔ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی جدید خطوط پر تربیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ورکشاپ میں حصہ لینے کے بعد اساتذہ کرام طلبا کو زیادہ موثر طریقہ سے گائیڈ کر سکیں گے جس سے معیار تعلیم کو بلند کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ تربیتی ورکشاپ کے سرپرست اعلیٰ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدظہورالحسن ڈوگر ہیں۔