ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج سے موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔