اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عدم پیروی پر خارج کی گئیں دونوں ضمانتیں بحال کر دیں۔
انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج پر تھانہ کھنہ میں درج دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 20 اکتوبر کو پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے پراسیکویشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کی کنفرمیشن پر مزید دلائل دیے جائیں گے۔