• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو جب تک جواب نہیں دیا جائے گا وہ باز نہیں آئے گا، سلیم مانڈوی والا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جب تک جواب نہیں دیا جائے گا وہ باز نہیں آئے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سلیم مانڈوی والا، افنان اللّٰہ اور ولید اقبال نے شرکت کی۔

دوران گفتگو سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فلسطین مسئلے پر ابھی تک رہنماؤں نےصرف باتیں ہی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ ہم فلسطینیوں کی مدد کےلیے فلسطین جارہے ہیں، مسلم دنیا اسرائیل کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، جب تک اسرائیل کو جواب نہیں دیا جائے گا، وہ باز نہیں آئے گا۔

سلیم مانڈوی والا نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کو 700 ملین روپے کا نقصان پائلٹس نہ ہونے سے ہوا ہے، پائلٹس کےخلاف مقدمات سے ایوی ایشن انڈسٹری تباہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ن لیگ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، ن لیگ الیکشن جلد کرانےکی بات نہیں کررہی جس پر پی پی سربراہ نے تنقید کی۔

قومی خبریں سے مزید