• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 4 خارجی ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک کردیے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید