• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: گھریلو ملازمہ کی والدہ نے بیٹی کے ساتھ ہوئی زیادتی کا الزام واپس لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر پر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں مدعی مقدمہ نے الزام واپس لے لیا۔

سرگودھا کی سیشن کورٹ میں 16 سال کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران مدعی نےعدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔

ملازمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کا مقدمہ غلط فہمی کی بیناد پر درج کروایا تھا، بیٹی کے ساتھ کوئی زیادتی یا زبردستی نہیں کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سرکاری افسر کے بھتیجے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید