• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں: چیف جسٹس

-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان  قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں۔

سپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری کے ملازمین کیس میں التواء دینے پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں، سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں، اس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا۔

پاک عرب ریفائنری کے ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کیس کو 2 ماہ بعد مقرر کریں گے۔

سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو 2 ماہ کے لیے ملتوی کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید