• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز اور سرجنز کی غزہ جانے کیلئے آمادگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشنز (پی ایم اے) کی اپیل پر ملک بھر کے اسپتالوں میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، ملک بھر کے طبی عملے نے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے غزہ جانے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی۔

پروفیسر سہیل اختر کا کہنا ہے کہ طبی عملہ بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرے گا، اسپتالوں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور مظاہرے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے سیکڑوں ڈاکٹروں اور سرجنز نے غزہ جانے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پہلے بھی دو مرتبہ غزہ میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھجوا چکی ہے۔

پروفیسر سہیل اختر نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر غزہ کے محصور عوام کے لیے طبی ساز و سامان روانہ کرے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان واضح طور پر پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کر رہی۔

قومی خبریں سے مزید