مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی سعودی عرب سے دبئی آمد کا پروگرام مختصر تاخیر کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دبئی کے لیے پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے کی پرواز لینا تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی دبئی کی پرواز میں تاخیر کی وجہ سعودی عرب میں ایک ضروری میٹنگ ہے۔
’جیو نیوز‘ کو ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف میٹنگ میں شرکت کے بعد آج دبئی پہنچیں گے۔
نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب جانے والے رفقاء بھی ان کے ہمراہ ہی دبئی پہنچیں گے۔
سابق وزیرِ اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آج دبئی پہنچیں گے، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ساتھ 21 اکتوبر کو واپس وطن جائیں گے۔
ڈاکٹر عدنان تقریباً 2 ہفتہ قبل لندن سے پاکستان گئے تھے، انہوں نے بیشتر وقت نواز شریف کے ساتھ برطانیہ میں گزارا ہے۔
دوسری جانب شریف فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق پہلے اسلام آباد ہی پہنچیں گے، ان کے طیارے کو قانونی ضروریات کے تحت پہلے اسلام آباد اترنا ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد لاہور پہنچیں گے، ان کے دبئی سے پاکستان پہنچنے کے گزشتہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔