پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں، نواز شریف کو سزا ہوچکی ہے، آپ جیل سے گئے ہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔ سلیکشن اب ملک میں چلنے والی نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی۔ ن لیگ کی حکومت میں شرجیل میمن کو ایف آئی اے جہاز سے لے گئی تھی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں غدار اور محب وطن کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے۔ الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے۔ ہمیں ابھی بھی الیکشن پر شک ہے، الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہم کہتے ہیں الیکشن شیڈول دیں تاکہ ہم الیکشن مہم شروع کریں۔