• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: سونے کے زیورات پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق پابندی سعودی عرب کے مفتیٔ اعلیٰ اور وزیرِ داخلہ کی جاری کی گئی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔

سعودی وزیرِ داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللّٰہ) کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کر کے ضائع کر دیتے ہیں۔

سعودی عرب کے مفتیٔ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں، اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید