پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اصلی شیر لے کر مینار پاکستان کے قریب سڑکوں پر گھومنے لگے۔
ن لیگی کارکنان کی جانب سے سڑک پر لایا گیا شیر عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
دوسری جانب کل مینار پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
لیگی رہنما شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے، شرکاء کے ساتھ مریم نواز بھی پُرجوش نظر آئیں۔
مریم نواز مسلم لیگ ن کے ترانے پر نعروں کا جواب دیتی رہیں، کل مینار پاکستان پر جلسے سے ن لیگ کے قائد نواز شریف خطاب کریں گے۔