• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اچھا کھیلا، پاکستان نے بھی ٹف ٹائم دیا، عبداللّٰہ شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اچھا کھیلی لیکن پاکستان نے بھی ٹف ٹائم دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

بنگلورو میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم فنش اچھا نہیں کرپائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر کیچز سے فرق پڑا لیکن میں پھر کہوں گا ہم میچ اچھے سے فنش نہیں کرسکے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید