• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے مین راؤنڈ کے مقابلوں کا آغاز

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے مین راؤنڈ کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گوادر جیپ ریلی میں آج اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے میں 20 ریسر حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گوادر آف روڈ جیپ ریلی 250 کلومیٹر پر مشتمل ہے، یہ ٹریک مشکل مگر دلچسپ ہے۔

ترجمان کے مطابق گوادر جیپ ریلی میں کل پری پئیرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے جس میں 23 ریسر حصہ لیں گے۔

گوادر آف روڈ جیپ ریلی کل بروز اتوار اختتام پذیر ہوگی، ایونٹ کی اختتامی تقریب میں میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید