• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے 469 فٹ سے زائد بلندی سے پھینگی گئی گیند کیچ کرکے ریکارڈ بنادیا

کولاج فوٹو: اسکرین شاٹ بشکریہ گینیز ورلڈ ریکارڈ
کولاج فوٹو: اسکرین شاٹ بشکریہ گینیز ورلڈ ریکارڈ

ورلڈ ریکارڈ بنانا ایک جنون ہے جو سر چڑھ جائے تو انسان کو تب تک سکون نہیں ملتا جب تک وہ اپنا مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرلے۔ 

ایسا ہی ایک ورلڈ ریکارڈ نیویارک سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان نے قائم کیا ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان نے 469 اعشاریہ 5 فٹ کی بلندی سے آنے والی گیند کیچ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ 

کیمرون ہینِگ نامی نوجوان نے سب زیادہ بلندی سے آنے والی ٹینس گیند کا کیچ کرکے یہ عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ گیند کو فضا میں ڈرون کی مدد سے لے جایا گیا تھا۔ 

کیمرون کا کہنا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے انہوں نے اور ان کے دوست ڈرون آپریٹر جولیان نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے دو سال تک پریکٹس کی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پہلے سال تو انہیں سابقہ ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب تک بھی پہنچنے کا موقع نہ ملا، تاہم دوسرے سال پریکٹس کے دوران انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ اب وہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ 

کیمرون نے کیچ سے متعلق یہ بھی بتایا کہ وہ یہ سوچ کر بھی پریشان تھے کہ اس سے انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم اندازہ لگالیا تھا کہ یہ نقصان گینیز ورلڈ ریکارڈ کے سامنے کچھ بھی نہیں۔


دلچسپ و عجیب سے مزید