• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی محمد خان نے نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آنے پر خوش آمدید کہہ دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی قانون اور آئین کے مطابق ہوتی تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں، سزا یافتہ شخص کو حکومت نے جس طرح ویلکم کیا، سوالات اٹھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مشورہ دیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین عمران خان اور ن لیگی قائد نواز شریف کو بلائیں اور بیٹھ کر بات کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کب تک ہمارے گھروں پر چھاپے ماریں گے، صاف اور شفاف انتخابات کرانے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید