• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو 9 مئی اور 28 مئی میں الجھایا جارہا ہے، فردوس عاشق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو 9 مئی اور 28 مئی کی تاریخوں میں الجھایا جارہا ہے۔

نواز شریف کی آمد پر  اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے سے ہی ’سب ٹھیک ہونے‘ کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی نے عون چودھری کی نوازشریف سے ایئرپورٹ پر ملاقات سے بھی لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید