• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رُکنی لارجر بینچ کل ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو متفرق درخواست کے ذریعے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہونے سے آگاہ کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے متفرق درخواست میں کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار افراد کے انصاف کے حق کے لیے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید