30 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی بحران کے حل کےلیے نواز شریف سے اُمید باندھ لی، 22 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو واحد امید کہا۔
گیلپ پاکستان نے اسنیپ پول جاری کر دیا، جس میں 30 فیصد مایوس نظر آئے اور کہا کہ معاشی بحران کوئی حل نہیں کر سکتا۔
اسنیپ پول کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مینار پاکستان پر تقریر بھی 34 فیصد پاکستانیوں نے سنی، 80 فیصد نے تقریر کی تعریف کی، 50 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کےلیے بہتر قرار دیا۔
51 فیصد نے ن لیگ کے لیے آئندہ عام انتخابات میں جیتنے میں بھی مددگار ثابت ہونے کا کہا، 70 فیصد مفاہمت کے بھی حامی نظر آئے، جبکہ ملکی ترقی کے لیے نواز شریف کو چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مل کرکام کرنے کا مشورہ دیا۔
سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا، البتہ 27 فیصد نے اس رائے کو رد کر دیا۔