• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی ریزولوشن ورچوئل ونڈو دکھائے آپ کو دلفریب مناظر

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

اب آپ بھی اپنے کمرے کی کھڑکی سے نظر آنے والے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جی ہاں، لیکویڈ ویو نامی امریکی کمپنی نے ہائی ریزولوشن ڈیجیٹل ونڈو تیار کی ہیں جو بالکل اصل جیسا قابلِ تصور منظر دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

آپ کے کمرے میں کوئی روایتی کھڑکیاں نہ ہوں تب بھی خوبصورت منظر دیکھ سکیں گے۔ 

یہ دراصل ایک ہائی ریزولوشن ڈیجیٹل پینلز پر مشتمل سیریز ہے اور ایک کٹ نے انہیں جوڑے بغیر کسی بھی اسپیس کے اندر اس طرح یکجا کیا ہے جیسے عام کھڑکیاں ہوتی ہیں۔ 

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

یہ ورچوئل ونڈو استعمال کرنے والوں کو چندہ یا رکنیت فیس کی ادائیگی پر مواد پر مبنی لائبریری تک رسائی بھی دیتا ہے، اس لائبریری میں دنیا بھر کے نہایت خوبصورت مقامات کے مناظر بھی موجود ہوتے ہیں۔ 

اس سہولت تک کسی اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی رسائی ممکن ہے اور یہ آپ کے مقامی وقت سے مطابقت پیدا کرکے بہترین نظارے پیش کرتا ہے۔ 

لیکویڈ ویو ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ تمام منظر نیشنل جیوگرافک سطح کی سنیماٹوگرافرز کے ساتھ فیچر فلم موشن پکچرز کیمروں سے بنائی گئی ہیں، اور یہ 24 گھنٹوں کے دورانیے اور پورے دن کی ریکارڈنگ کے ساتھ شاندار 8K ویڈیو پر مشتمل ہے۔ 

ہر اسمارٹ ونڈو ایک ٹریم ریڈی انسٹالیشن کٹ پر مشتمل ہوتی ہے اور ایک یا متعدد ہائی کوالٹی 4K سونی کمرشل ڈسپلے (جسکا انحصار منتخب کردہ ماڈل پر ہوتا ہے) کی کمپنی کی بی اسپوک مواد والی لائبریری تک رسائی ہوتی ہے۔ 

جہاں تک اس کی قیمت کا تعلق ہے تو اعلان کے مطابق اس کا سنگل پینل ورچوئل ونڈو 25 ہزار ڈالرز تک کا ہوتا ہے، جبکہ بڑا، تین پینل والا آپشن ایک لاکھ امریکی ڈالرز تک ہوتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید