• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، سراج الحق

سراج الحق: فائل فوٹو
سراج الحق: فائل فوٹو

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم عوام کے لیے نہیں حکمرانوں کےلیے ہے، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

ایبٹ آباد میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں کہیں قانون کی عمل داری نہیں،  ملکی حالات کے پیش نظر وزیراعظم اور آرمی چیف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ  مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی جائے۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید