عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) ایمرجنسی میں ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینے میں درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ رشید کو اسپتال میں کچھ دیر کیلئے انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا۔