مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے طبعیت ناساز ہونے کے باوجود ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی جاپان سے دبئی اور پھر چارٹرڈ طیارے میں آسلام آباد آنے پر حوصلہ افزائی کی۔
جہاز میں صحت بگڑنے پر طبعیت دریافت کی اور اپنے معالج سے علاج کرانے کی پیشکش بھی کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھی اپنا خیال رکھنے اور آسلام آباد تک سفر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ دبئی سے چارٹرڈ طیارے میں سفر کر نے والے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان جو پہلے ہی دل کے مرض میں مبتلا تھے طیارے میں سانس لینے میں دشواری کے سبب اسلام آباد میں طبی امداد کے لیے آف لوڈ ہو گئے تھے۔
اسی وقت میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی قانونی معاملات اور کاغذی کارروائی کے لیے جہاز سے اترے تھے۔
اس موقع پر میاں نواز شریف نے ملک نور اعوان کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اپنا خیال رکھنے اور ذاتی معالج فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی جبکہ اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لیے خدمات اور قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھی ملک نور اعوان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف کے چارٹرڈ جہاز میں ن لیگ جنوبی کوریا کے صدر راجہ عامر اقبال سمیت سترہ ممالک کے پارٹی صدور بھی سفر کر رہے تھے، تاہم بعض وجوہ کے سبب جہاز میں کوئی بھی رہنما میاں نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکا تھا۔