پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو مذید 10 کروڑ روپے ایندھن کے لیے ادا کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے 53 بین الاقوامی اور 27 ملکی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق محدود فضائی آپریشن کے تناظر میں اب 27 بین الاقوامی اور 23 ملکی روٹس کی پروازیں چلائی جائیں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 روز کے دوران قومی ایئر لائن نے پی آئی اے کو ایندھن کے حصول کے لیے 95 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔