• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف عدالت میں پیشی کے بعد مری روانہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف مری روانہ ہوگئے۔

نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف مری میں اپنی رہائش گاہ میں قیام کے لیے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف 26 اکتوبر کی صبح مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قائد 26 اکتوبر تک مری میں قیام کریں گے اور اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید