• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا سندھ امن مارچ لاڑکانہ کی جانب رواں دواں

جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کا سندھ امن مارچ کا قافلہ تیسرے دن شکار پور سے لاڑکانہ کی جانب رواں دواں ہے۔

جے یو آئی کے امن مارچ کے شکارپور پہنچنے پر علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنوں سے خطاب کیا اور پیپلز پارٹی پر تنقید کے تیر چلائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 15 سالوں سے عوام دشمن حکمران مسلط ہیں، بدترین کرپشن اور ڈاکو راج برقرار ہے۔

جے یو آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ سندھ کے کچے پکے میں موجود ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ صوبے میں 15 سالوں سے عوام دشمن حکمران مسلط ہیں، بدامنی اغوا برائے تاوان بیروزگاری اور بدترین کرپشن ہے۔

راشد محمود سومرو نے یہ بھی کہا کہ سندھ امن مارچ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نکلا ہے، آنے والے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم سرکاری ملازمین کو ایک تولہ سونے کے برابر تنخواہ دیں گے۔

جے یو آئی سندھ صدر نے کہا کہ نیازی کی تحریک انصاف اب مکمل ختم ہو چکی ہے، وہ اقتدار میں نہیں آئیں گے، نیازی حکومت نے عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے سوائے کچھ نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لئے آئی 60 ارب روپے کی بیرونی امداد بھی یہ لوگ کھا گئے، عوامی نمائندے سڑکوں سے گٹر کے ڈھکن بھی چرا کر گھر لے گئے ہیں۔

فلسطین کے حق میں اور سندھ میں بڑھتی بے امنی اور مہنگائی کیخلاف نکالا گیا امن مارچ سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا، 2 نومبر کو کراچی پہنچے گا۔

قومی خبریں سے مزید