اسلام آباد (طاہر خلیل ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے قومی مفاہمت کے ایجنڈے کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کر لیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی کی تجویز پر قومی کردار ادا کرنے کی حامی بھری ہے جن کی ملاقات گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی، جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔