• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 158 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

سیکریٹری ہیلتھ علی جان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 71، راولپنڈی میں 28، گوجرانوالہ میں 18، فیصل آباد میں 12 مریض رپورٹ ہوئے۔

ملتان میں 11، شیخو پورہ اور اٹک میں 4، خانیوال میں 2، قصور، سرگودھا، نارووال اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 125مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے بیمار ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سیزن ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2186 تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید  14 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ 2 عمارتیں سیل کر کے، 15 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں اور 1 لاکھ 57 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کُل 4224 مقدمات درج، 624 عمارتیں سیل، 1236 چالان ٹکٹ جاری اور 89 لاکھ 68 ہزار 804 روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

صحت سے مزید