• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کی درخواست پر جواب طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے کچرا اٹھانے سے متعلق چینی کمپنی کی درخواست پر فریقین سے 15نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے کچرا اٹھانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

چینی کمپنی نے ٹینڈر نہ دینے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 15نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ 7 سال سے کام کر رہے تھے لیکن ٹینڈر میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کا کہنا ہے کہ ان کو 7 سال کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، کچرا کوئی اور اٹھا رہا تھا۔

وکیل ایس ڈبلیو ایم بی نے عدالت کو بتایا کہ چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ پہلے ڈالرز میں ہوا تھا، اب روپے میں ہوا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے درخواست کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید