امریکی ریاست فلوریڈا میں تلاش کمشدہ کی انوکھی کہانی سامنے آئی ہے جہاں لاپتہ کچھوا ساڑھے تین سال بعد واپس اپنی مالکن کے پاس پہنچ گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ جانوروں حفاظت سے متعلق کام کرنے والے ادارے والڈسٹ اینیمل ریسکیو نے خاتون کی درخواست پر اس لاپتہ کھچوے کی تلاش شروع کی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے کچھوے کو ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کردیا۔
مذکورہ ادارے نے اپنے فیس بک پیج پر اس تلاش کی کہانی بھی شیئر کی اور کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین کہانی ہے، اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کبھی ہمت نہ ہاریں۔
ادارے کا کہنا تھا کہ اس کچھوے کو اس کی مالکن کو دوبارہ لوٹا دینا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔