صوبۂ بلوچستان میں سبی سے ہرنائی تک ریلوے لائن 17 سال بعد فعال کر دی گئی۔
پاک فوج کے زیرِ اہتمام سبی اور محلقہ علاقوں کے لیے ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام کیا گیا۔
یاد رہے کہ سبی تا ہرنائی ملحقہ پل اور ریلوے ٹریکس کو 17 سال قبل دہشت گردوں نے تباہ کر دیا تھا۔
دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے کے باعث مذکورہ ریلوے لائن 17 سال سے غیر فعال تھی۔
نگراں صوبائی وزیراطلاعات کا بیان
نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کل17 سال بعد سبی اور ہرنائی کے درمیان ریل سروس کا کامیاب آغاز کیا گیا، سبی تا ہرنائی ریل سروس کی بحالی خوش آئند اقدام ہے، ایف سی نے ریل سروس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔