پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سزا یافتہ اور اشتہاری نواز شریف کو پروٹوکول مل رہا ہے اور ہمارے چالان ہی 3 ماہ سے نہیں آئے، یہ بات طے ہے کہ یہ الیکشن نہيں سلیکشن ہے۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ وہ خاتون کہہ رہی ہیں جنہیں نواز شریف کی مرحوم اہلیہ کلثوم نواز نے کینسر سے لڑتے لڑتے الیکشن ہرا دیا تھا۔
مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز کی وہ الیکشن کی مہم آج بھی سب کو یاد ہے، اس لیے کہتے ہیں، پہلے تولو، پھر بولو۔