• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا مقبول کو با صلاحیت ساتھی پایا: سینیٹر اسحاق ڈار

سینیٹر اسحاق ڈار---فائل فوٹو
سینیٹر اسحاق ڈار---فائل فوٹو 

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سینیٹر رانا مقبول کو با صلاحیت ساتھی پایا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رانا مقبول مخلص اچھے دوست اور با اصول انسان تھے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران انہوں نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر رانا مقبول کے لیے جتنے بھی تعریفی کلمات بولے جائیں کم ہیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رانا مقبول اور ایس ایم ظفر صاحب کے لیے ساتھیوں کے الفاظ کی تائید کرتا ہوں، ان کی خدمات دیر تک یاد رہیں گی، رانا مقبول کو ڈیوٹی نبھاتے ہوئے 1999ء میں جیل میں ڈالا گیا۔

انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت نواز شریف و دیگر زمین پر بیٹھے تھے اور جہاز ہائی جیک کا مقدمہ بنا، سینیٹر رانا مقبول 1999ء کے مارشل لاء کے وقت آئی جی سندھ تھے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس ایم ظفر سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایس ایم ظفر صاحب کے فرزند اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ایس ایم ظفر ایک قابل شخصیت تھے۔

قومی خبریں سے مزید