• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل سکھر، آئی بی اے اور جیو کے اشتراک سے 2 روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح

 
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

جیو، پاکستان آرٹس کونسل اور آئی بی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے سکھر میں 2 روزہ ’پاکستان لٹریچر فیسٹیول‘ کا افتتاح ہو گیا۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے شرکت کی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سکھر میں ’پاکستان لٹریچر فیسٹیول‘ سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول قوم کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے، فن، ثقافت اور ادب قومی شناخت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ثقافتی ایونٹ ماضی کو حال سے جوڑنے والے پل بن جاتے ہیں، اس وقت قوم کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ لٹریچر فیسٹیول میں پہلے روز 16 مختلف سیشنز منعقد کیے جائیں گے جن میں تھیٹر ڈرامہ تعلیمِ بالغان بھی پیش کیا جائے گا۔

لٹریچر فیسٹیول کے موقع پر آئی بی اے یونیوسٹی میں کتب میلہ بھی لگایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید