مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کبھی آر ٹی ایس، ججوں، جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آئے۔
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف اب بھی عوامی حمایت ہی سے اقتدار میں آئیں گے۔
انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر دعوؤں سے قبل دفاعی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کا قرض تو چکا لیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر صاحب دعوؤں سے قبل بغاوت کی کوششوں کا قرض تو چکا لیجیے۔