گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی افطار پارٹیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ممبران اسمبلی اور چیئرمین یونین کونسلز ایک ہی دن میں چار پانچ جگہوں پر افطار پارٹیوں کی محافل کی شرکت کرنے لگے جبکہ متعدد افطار پارٹیوں میں ممبران اسمبلی اور چیئرمین کونسلز کے بھائیوں ، بیٹوں اور باپ بھی شرکت کر رہے ہیں تاکہ افطار پارٹی کا پروگرام کرنے والا ان کا ساتھی ناراض نہ ہوجائے علاوہ ازیں بھی مساجد امام بارگاہوں اور اولیاء اکرام کے مزارات پربھی لوگوں کی بڑی تعداد کیلئے افطاری کے انتظامات ہو رہے ہیں ۔