• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور بھارت دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد ملک ہیں، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں، جنہوں نے اپنی دہشت گردی سے دنیا کو اس وقت بڑی جنگ میں جھونک دیا ہے، اسرائیل نے فلسطین میں ظلم وستم کی انتہا کردی ہے، اس وقت عالم السلام کو جاگنے اور کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہوگی،موجودہ صورت حال میں جس انداز میں فلسطینی عوام کو جانی اور مالی طور پر ختم کرنے کے لئے اسرائیل خطرناک بمباری کررہا ہے، یہ حددرجہ افسوس ناک عمل ہے، اسرائیل نے جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی ہدایت کو بھی رد کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل دنیا کا دہشت گرد ملک ہے۔