ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان شہدا کشمیر کا احترام کرتا ہے اور کشمیری کاز کےلیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران میں پاکستانی سفارت خانے میں کشمیر کے یوم سیاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سفیر پاکستان محمد مدثر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ خصوصی طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شکر گزار ہیں۔