• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی نے بھارت کے معروف چینلز کو شکست دے کر ایشین میڈیا ایوارڈ 2023 جیت لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جیو ٹی وی نے بہترین ٹی وی چینل کا ایشین میڈیا ایوارڈ 2023 جیت لیا۔ ایشین میڈیا ایوارڈز کو برطانیہ میں انتہائی معتبر اور اہم ایشین ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ 

جیو ٹی وی نے انٹرٹینمنٹ کٹیگری میں بھارت کے معروف چینلز کو شکست دے کر یہ ایوارڈ جیتا۔ جیوری نے جیو پر دکھائے جانے والے پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ جیو نے پورے سال بہترین پروگرام پیش کیے اور ایشیا کے دیگر تمام انٹرٹینمنٹ چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر

پینل میں شامل ججز کو، جن میں سنجے شابی، اکنکشاہ سکسینہ، انیسہ صوبیدار، مارک رائے، ویدر ہجر ڈینگ ایم بی ای، معراج اسلام، ٹونی جانسن، اینڈریو ڈکنسن، ناظمہ نور، ٹومی ناگرہ، نک نن، نرین پٹیل، تارا پریم، ڈیبرے پرنس کلیئر، طلعت فاروق اعوان، شیلینا بیگم، پال بروسٹر، شمیم چوہدری، ارون اقبال اور روبی زمان جیسی آزمودہ شخصیات شامل تھیں۔ 

فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر

ہلٹن مانچسٹر ڈیجز گیٹ پر ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں معروف ایشیائی ستارے بھی شریک تھے۔ ایشین میڈیا ایوارڈز کے اسپانسرز میں آئی ٹی وی، میڈیا کوم، ریچھ پی ایل سی یو کے اور آئرلینڈ کے سب سے بڑے کمرشل نیوز پبلشر وومین ان جرنلزم شامل تھے۔ 

جیو ٹی وی انٹرنیشنل ڈویژن کے سربراہ بسیم بیگ بھی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں جیو ٹی وی کو میرٹ پر بہترین چینل منتخب کرنے پر جیوری میں شامل شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر

بسیم بیگ نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے، جہاں برطانیہ میں بڑے میڈیا ایشیا کی تخلیقی صلاحیتوں، کوششوں اور انڈسٹری کے ٹیلنٹ کا اعتراف کرتے اور اسے سپورٹ کرتے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی نیٹ ورک روزنامہ جنگ کا ذیلی ادارہ ہے، روزنامہ جنگ جنوبی ایشیا کا پہلا اخبار ہے، جس نے مارچ 1971 کو برطانیہ سے اخبار نکالنے کے بعد ایک لمبا اور طویل سفر طے کیا ہے، آج جیو ٹی وی اس ورثے، ثقافت اور روایات کے امین کی حیثیت سے اسے آگے بڑھا رہا ہے، جو دہائیوں کے دوران اسے منتقل کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ٹیم جیو اور اس کے سرپرست ادارے جنگ گروپ کی سخت محنت اور کاوشوں کا اعتراف ہے۔ جنگ گروپ نے گزشتہ 52 سال کے دوران جو ڈیلیور کیا، آج جیو ٹی وی اسپورٹس، نیوز، حالات حاضرہ سے ڈرامہ سیریلز، افسانوں، ٹیلی فلمز، آن لائن مواد اور بہت کچھ رنگا رنگ انداز میں پیش کر رہا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر

ایوارڈز کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم ہر سال معیاری انٹریز کو دیکھتے ہیں لیکن یہ سال ہمیشہ کے مقابلے میں بہت مشکل تھا۔ ہم اپنی کاوشیں پیش کرنے والے تمام اداروں اور ججوں کے پینل کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے پورے سال کے دوران پیش کیے جانے والے اعلیٰ درجے کے پراجیکٹ کی سفارش کی۔

انکا کہنا تھا کہ انڈسٹری تخلیقی اور زندگی سے بھرپور پروگرام پیش کرتی رہے اور ایک نیا ایوارڈ انہیں پیش کر کے ان کی سپورٹ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ایشین میڈیا ایوارڈز/ ٹوئٹر

ایشین ایوارڈز 2023 کی یہ تقریب ہلٹن مانچسٹر ڈینز گیٹ میں منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی 9ویں تقریب تھی۔ اس میں مجموعی طور پر 25 کٹیگریز کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جس میں 6 خصوصی ایوارڈز شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید